Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی ایک ہی سکے کے دو رخ: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی جماعت کے 22 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستانی شہریوں کو شک کی نظر سے دیکھتی تھی ٹھیک اُسی طرح بی جے پی بھی ملکی عوام پر شک کرتی ہے ۔ انہوں نے اسرائیلی سافٹ ویئر 'پیگاسس' کا نام لئے بغیر کہا اسرائیل مشینری بناتا ہے اور بی جے پی اس کا استعمال لوگوں پر نظر رکھنے کے لئے کرتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت اور سری نگر مظفرآباد اور پونچھ راولاکوٹ راستے کے ذریعے پھر سے تجارت شروع کرے۔

ٹیگس