Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • چابہار میں چار فریقی اجلاس تشکیل دیئے جانے کے لئے ہندوستان کی تجویز

ہندوستان نے ایران کی چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری اور مشترکہ تعاون کے لئے ایران، ہندوستان، ازبکستان اور افغانستان پر مشتمل چار فریقی نشست تشکیل دیئے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے ایران کی چابہار بندر گاہ کی توسیع کے لئے دو ہزار سولہ سے اب تک کئی عملی اقدامات کئے ہیں جن کے نتائج بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ نقل و حمل کے شمال جنوب بین الاقوامی کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے چابہار کو علاقائی ٹرانزٹ خاص طور سے افغانستان کے لئے ایک اہم ترین مرکزی راہ قرار دیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمال جنوب کوریڈور، ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت کا بہترین ذریعہ ہے جو روایتی مسافت کے لحاظ سے چالیس اور اخراجات کے اعتبار سے تیس فیصد کمی کا حامل ہے۔

ٹیگس