Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  •  اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی 12 ویں دن بھی متاثر

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔

ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا کے مون سون اجلاس کے مسلسل 12 ویں دن بھی وقفہ سوال اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب متاثر رہا اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 منٹ کے لئے ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی ۔

آج ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی تواپوزیشن کے اراکین نے ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی ۔

حزب اختلاف کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ پہلے پیگاسس جاسوسی اسکینڈل ، کسانوں کی تحریک اور مہنگائی پر بحث کرائی جائے۔ حزب اختلاف کے اراکین نے اپنے نعروں میں پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کو بہت ہی سنگین معاملہ قرار دیا اور حزب اختلاف کے رہنماؤں، صحافیوں اور عدلیہ سمیت اہم آئینی اداروں کے عہدیداروں کی جاسوسی کو جمہوریت کے قتل سے تعبیر کیا۔ ہنگامہ اس قدر شدید تھا کہ کان پڑی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی۔

ٹیگس