Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پارلیمانی اراکین کا احتجاجی مارچ

دہلی میں حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف کے احتجاجی مارچ میں اپوزیشن کی پندرہ جماعتوں کے اراکین پارلیمان نے شرکت کی ۔ اس مارچ کی قیادت کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کی۔ حزب اختلاف کے اس احتجاجی مارچ میں ڈی ایم کے لیڈر تروچی شیوا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر، ملک ارجن کھڑگے، راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا اور شیوسینا کے سنجے راوت سمیت حزب اختلاف کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے یہ احتجاجی مارچ، پیگاسس جاسوسی اسکینڈل، نئے زرعی قوانین، مہنگائی اور حزب اختلاف کے بقول حکومت کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف کیا۔
ہندوستان میں حزب اختلاف کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت اس مسئلے کو ایوان میں نہیں اٹھانے دے رہی ہے۔

 

ٹیگس