ہندوستان میں کورونا کا قہر
ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے اس سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک بار پھر کم رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات میں تقریباً ڈھائی ہزار کا اضافہ ہوا۔
ہندوستان کی رکزی وزارت صحت کی جانب سے آج ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 ہزار 667 نئے معاملوں کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ 21 لاکھ 46 ہزار 493 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 743 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 88 ہو گئی ہے۔ جبکہ سرگرم معاملے 3 لاکھ 87 ہزار 673 ہو گئے ہیں۔
اسی عرصے میں 478 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار 732 ہو گئی ہے۔
جمعہ کو ہندوستان میں 63 لاکھ 80 ہزار 937 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 53 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار 903 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔