Aug ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • کابل سے ہندوستانی سفارتکاروں اور شہریوں کی واپسی

ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ ایک سو چالیس ہندوستانی شہریوں کو لے کر کابل سے ریاست گجرات کے شہر جام نگر پہنچ گیا ہے۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق فضائیہ کا ایک طیارہ ایک سوچالیس ہندوستانی شہریوں کو لے کر کابل سے گجرات کے شہر جام نگر پہنچ گیا ہے- سی سترہ گلوب طیارے میں ہندوستانی سفارتخانے کے افسران اور عملے کے افراد سمیت چار صحافی اور انڈو تبت بارڈر پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

قبل ازیں ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ افغانستان میں موجود سبھی ہندوستانی سفارتکاروں اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جارہا ہے- دوسری جانب ہندوستان نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کے لئے نئی ویزا پالیسی جاری کی ہے-

ہندوستانی حکومت نے ہنگامی حالات میں فوری ویزا جاری کرنے کے لئے آن لائن درخواست کی سہولت فراہم کردی ہے اور اس کے لئے ویزے کی ایک نئی کٹیگری بنائی گئی ہے جس کا نام ایمرجنسی الیکٹرانک ویزا کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیگس