Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  •  ایئر انڈیا کے لئے بھی ٹینڈر طلب

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے نجکاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایئر انڈیا کے لئے بھی ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔

ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی، جیوترا دتیہ سندھیا نے اندور میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایئر انڈیا کی نجکاری کے لئے  ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ ستمبر رکھی گئی ہے۔

مسٹر سندھیا نے کہا کہ مستقبل میں ہوابازی کے شعبے میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔اسی کے ساتھ انھون نے دعوی کیا کہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ چپل پہننے والا شخص بھی ہوائی سفر کرسکے ۔انھوں نے کہا کہ جو ہدف معین کیا گیا ہے اس کے مطابق دو ہزار پچیس تک ایک ہزار نئے ہوائی روٹ اور سو نئے ہوائی اڈے تیار کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک تین سو تریسٹھ نئے ہوائی روٹ اور انسٹھ نئے ہوائی اڈے بنائے جاچکے ہیں۔

ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں بھی ہوائی سروس مہیا کرائی جائے گی تاکہ عام لوگ بھی طیاروں میں سفر کرسکیں ۔

ٹیگس