Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسلحانہ تصادم میں کم سے کم تین افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلواما کے علاقے ترال میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم تین عسکریت پسند مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی دستوں نے ترال کے جنگلی علاقے میں مسلح علیحدگی پسندوں کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا ۔ اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس، راشٹریہ رائفل اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے حصہ لیا۔

سرکاری ذرائع کا دعوا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی کی پیشکش شروع کی لیکن جواب میں انھوں نے فائرنگ شروع کردی، نتیجتاً سیکورٹی دستوں کی جوابی فائرنگ میں تین عسکریت پسند مارے گئے جن کا تعلق جیش محمد سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں کوئی سیکورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

ٹیگس