ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے37 ہزار 593 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 25 لاکھ 12 ہزار 366 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 169 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 54 ہزار 281 ہو گئی ہے۔
اس دوران ایکٹیوکیسز 2 ہزار776 سے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 327 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 648 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 758 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو صرف 354 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 0.99 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.67 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ۔
ہندوستان میں منگل کے روز 61 لاکھ 90 ہزار 930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اوراب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار 593 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔