تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی کراری شکست
ہندوستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ایک اننگ اور چھیتر رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
لیڈز میں کھیلے گئے، تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو ایک اننگ اور چھیتر رن سے شکست دے کر، پانچ میچوں کی سریز ایک ایک سے برابر کرلی ہے۔
ہندوستان نے لارڈز میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ایک سو اکیاون رن سے جیت کر انگلینڈ پر ایک میچ کی برتری حاصل کرلی تھی ۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ لیڈز میں کھیلا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور ان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں صرف اٹھتر رن پر ڈھیر ہو گئی۔
اس کے بعد انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو بتیس رن بنا کے ہندوستان پر تین سو چون رن کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کی ٹیم صرف دو سو اٹھتر رن بناسکی اور ایک اننگ اور چھیتر رن سے میچ ہار گئی ۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچ ابھی باقی ہیں۔