Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے مزید 350 مریضوں کی موت

ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے30  ہزار941 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 275 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار 680 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملے 5684 کم ہو کر تین لاکھ 70 ہزار 640 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 350 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 38 ہزار 560 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

پیر کو اس ملک میں 59 لاکھ 62 ہزار 286 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 64 کروڑ پانچ لاکھ 28 ہزار 644 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ٹیگس