ہندوستان: کورونا ایکٹیوکیسز میں مسلسل اضافہ
Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنےآئے ہیں اور اس دوران ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار618 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 907 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 385 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اس دوران ایکٹیو کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 778 تک پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ مزید 366 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 5 ہزار681 ہو گئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح 97.43 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔