Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کانگریس پارٹی پر سخت تنقید

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔

نریندر مودی نے ریاست یوپی کے شہر علی گڑھ میں راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ راجا مہندر پرتاپ سنگھ نے اپنی محنت اور قربانیوں سے ملک کو نئی سمت دی لیکن کانگریس پارٹی کی حکومت نے ملک کے عوام اور نسلوں کو ان سے روشناس نہیں کرایا۔
مسٹر مودی نے علی گڑھ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں سیکڑوں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ڈیڑھ درجن سے زیادہ کمپنیاں آرہی ہیں جو چھوٹے ہتھیار، ڈرون، ایرو اسپیس ، میٹل کمپونینٹ، اینٹی ڈرون سسٹم اور دیگر دفاعی آلات تیار کریں گی ۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت چھوٹے کسانوں کے استحکام کے لئے بھی پرعزم ہے۔ مسٹر مودی نے کسانوں کے استحکام کی بات ایسی حالت میں کی ہے کہ نومبر دو ہزار بیس سے ہندوستان کے کسان دہلی کی سرحد پر ان کی حکومت کے پاس کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس