Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹریفک جام اور ماحولیاتی آلودگی نئی دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ

ہندوستان کے روڈ اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نے ٹریفک جام اور آلودگی کو دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق روڈ اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے معائنے کے موقع پر کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک جام اور آلودگی ہے۔
انھوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کو ان دونوں مسائل سے نجات دلانے کے لئے باون ہزار کروڑ روپے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کے باہر شاہراہیں بنائی گئی ہیں تاکہ دوسری ریاستوں کو جانے والی گاڑیاں شہر میں داخل نہ ہوں اور باہر سے ہی آمد ورفت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے دہلی میں ٹریفک جام اور فضائی آلودگی کم ہوگی ۔
انھوں نے بکہا کہ دہلی کے باہر رنگ روڈ اور شاہراہیں اس طرح بنائی جارہی ہیں کہ دہلی اور دوسرے شہروں کے درمیان آمدورفت میں سہولت بھی پیدا ہو اور وقت بھی کم لگے۔

ٹیگس