Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کورونا کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھراضافہ

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31 ہزار923 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 63 ہزار 421 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 31 ہزار 990 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 28 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 349 سے بڑھ کر 3 لاکھ 2 ہزار 338 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مزید 282 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار 50 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا بدھ کو ہندوستان میں 71 لاکھ 38 ہزار 205 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 83 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 49 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہندوستان میں جان لیوا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.77 فیصد ، فعال کیسزکی شرح 0.90 ، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

ٹیگس