Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • کواڈ اتحاد انڈو پیسیفک خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ہے: مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ملک مثبت سوچ کے ساتھ دنیا اور انسانیت کی فلاح کے لئے آگے بڑھے گا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں کواڈ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ اتحاد، بقول ان کے انڈو پیسیفک خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان مثبت فکر اور فراخدلی کے ساتھ دنیا اور انسانیت کی فلاح کے لئے قدم آگے بڑھائے گا۔

قابل ذکر کہ امریکا، جاپان، ہندوستان اور آسٹریلیا پر مشتمل چار رکنی تنظیم کواڈ کا اجلاس وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت میں ہوا۔ اس اجلاس میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدو سوگا آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے شرکت کی۔

اجلاس میں مذکورہ ملکوں کے سربراہوں کی معاونت کے لئے پچھلی نشستوں نے ان کے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر نے انڈوپیسیفک خطے میں مساوی اور مثبت ایجنڈا آگے بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے یہ دعوا ایسی میں حالت میں کیا ہے کہ اس خطے میں امریکی مداخلت کی بابت خطے کے بعض ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ہندوستان کے لیے امریکی فوجی امداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کواڈ کا مقصد چین کا راستہ روکنا اور پاکستان کو دھمکانا ہے۔

ٹیگس