Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان چین سے ملحقہ مشترکہ سرحد پر موجودگی مضبوط بنائے گا

ہندوستان، چین سے ملحقہ اپنی سرحد پر بکتربند فوجی دستوں کی تقویت کر رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اس مقصد کے لئے ایچ وی ایف کمپنی سے ایک سو اٹھارہ ارجن امک ون اے  ٹینک خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ چین سے محلقہ مشترکہ سرحدی علاقوں میں ان ٹینکوں کی افادیت کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

ارجن امک ون اے ، موجودہ ارجن ٹینک کا ہی اپڈیٹ ورجن ہے اور توقع ہے کہ ان کی فائرنگ اور قوت تخریب زیادہ ہوگی۔

عسکری امور کے ماہر ایک ہندوستانی تجزیہ کار نے کہا کہ نئے ٹینک کی خاصیت فائرنگ کا دقیق کنٹرول سسٹم اور زیادہ راؤنڈ ہے۔ ارجن امک ون اے باسٹھ ٹن وزنی ہے اور اس کے زیادہ سنگین ہونے، ناہموارعلاقوں کے لئے نامناسب ہونے نیز اس کے ہتھیاروں کی کیفیت کمزور ہونے کی بنا پر ہندوستانی فوج اسے خریدنے پرزیادہ مائل نہیں ہے۔

ٹیگس