Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • کشمیر: ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی علی الصبح ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں عسکریت پسندوں نے اس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔

ٹیگس