Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.96 ہوگئی ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے21 ہزار257 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 569 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا مزید 24 ہزار963 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3،977 کم ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 221 ہو گئے ہیں۔ وہیں271 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 50 ہزار271 ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں شفایابی کی شرح 97.96 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.71 رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔

ٹیگس