Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • رام حقیقت نہیں، ایک خیالی کردار ہے: سابق وزیر اعلیٰ بہار

ہندوستان کی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ رام کی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ ایک خیالی کردار ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز دہلی میں ہندوستان عوامی مورچہ پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں یہ بات کہی۔

جیتن رام مانجھی نے کہا کہ رام ایک خیالی کردار ہے جبکہ والمیکی کا وجود ہے جو انکے بقول بہت عظیم انسان تھے۔ والمیکی کو ہی راماین کا مصنف بتایا جاتا ہے۔

گجرات کے سابق وزیر اعلی نے خود کو کسی تنازعہ سے بچانے کے لئے کہا: یہ میری ذاتی رائے ہے اور میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہونچانا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کشمیر میں بھی مرکزی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر میں جو کوشش کر رہی ہے اسکا نتیجہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ’’رام‘‘ کو ہندو مذہب میں ایک خدا کا درجہ دیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس