Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ایک عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک عسکریت پسند  جاں بحق ہوا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر زون پولیس کے ایک ترجمان نے دعوی کیا کہ بارہمولہ کے چھیرداری میں عسکریت پسندوں نے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق  ہونے والے عسکریت پسند سے ایک پستول، ایک لوڈڈ میگزین اور ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا ۔

جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت کولگام کے رہنے والے جاوید احمد شاہ کے طور پر کی گئی ہے۔

 

 

ٹیگس