Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست

ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

جےپور میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رن بنائے اور ہندوستان کو جیت کے لئے ایک سو پینسٹھ رن کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ستر اور مارک چپمین تریسٹھ رن بنا کے پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

ہندوستان کی طرف سے بھونیشور کمار اور روی چندرن اشوین نے دو دو وکٹ لئے۔ جواب میں ہندوستان نے ایک سو پینسٹھ رن کا ہدف انیس اوور چار گیند میں حاصل کرلیا۔ہندوستانی بلے باز سوریا کمار یادو نے باسٹھ اور کپتان روہیت شرما نے اڑتالیس رن بنائے ۔ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دیگر دو ٹی ٹوئنٹی میچ انیس اور اکیس نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ٹیگس