تمام مطالبات پورے پونے تک دھرنا جاری رہے گا: کسان لیڈر
دہلی کی سرحد پر بیٹھے کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے سبھی مطالبات پورے نہیں ہوں گے ان کا دھرنا جاری رہے گا۔
کسان رہنما راکیش ٹیکیت نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان کے کسان ایک سال سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ، اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے سبھی مطالبات پورے نہیں کر دیئے جاتے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں سے بات کرے اور اتفاق رائے سے کوئی راستہ نکالے۔
راکیش ٹکیت نے صحافیوں کو بتایا کہ چار دسمبر کو کسان تنظیموں کی میٹنگ ہوگی۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے کسانوں نے نومبر دو ہزار انیس میں مرکزی حکومت کے پاس کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک اور دھرنا شروع کیا تھا۔
اگرچہ حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہی دن تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کا بل پاس کروا لیا ہے لیکن کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ایم ایس پی پر قانون بنایا جائے اور تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے سات سو سے زائد کسانوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔