Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کا افتتاح جلد ہی

ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ نئی دہلی بہت جلد کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلے گا۔

آوا نیوز ایجنسی نے ہندوستانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، جاپان اور بعض یورپی ممالک افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے تاکہ افغان عوام کی مدد کر سکے۔

درایں اثنا طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتکاروں کی چودہ رکنی ٹیم نے منگل سے اپنی سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ہندوستان سمیت بہت سے ممالک نے افغانستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔

ٹیگس