Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیر اعظم مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

ہنوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

نئی دہلی سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر ہینڈل تھوڑی دیر کے لیے ہیک ہو گیا اور اس دوران بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے کے بارے میں ٹویٹ  کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے دفتر نے اتوار کی صبح یہ اطلاع دی۔

ہندوستانی وزیر اعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے فوراً بعد اسے بحال اور محفوظ کر لیا گیا اور اس معاملے کو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات نصف شب کے بعد  تقریباً 2 بجے ہیک کر لیا گیا۔ اس دوران ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے، ٹویٹ میں کہا گیا کہ بٹ کوائن کو قانونی شناخت دی جائے۔
ہیک کئے جانے کے بعد کیا جانے والا پہلا ٹویٹ چند منٹ بعد ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا اور وہی ٹویٹ ایک بار پھر پوسٹ کر دیا  گیا۔ اس کے بعد اس ٹویٹ کو بھی ہٹا دیا گیا۔
کچھ صارفین نے ہندوستانی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کئے  گئے ٹویٹ  کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔
ہیک کیے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا گیا" ہندوستان نے باضابطہ طور پر بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور حکومت بھی 500 بی ٹی سی خرید کر اسے لوگوں میں تقسیم کر رہی ہے۔‘‘

 

ٹیگس