Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • جموں میں بی ایس ایف نے ایک خاتون کو گولی ماری، درانداز ہونے کا کیا دعوی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر بورڈر سکورٹی فورس نے ایک خاتون کو گولی مار دی۔ ہندوستانی فوج کا دعوا ہے کہ وہ ایک پاکستانی خاتون تھی جو ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہی تھی۔

بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس پی ایس سندھو کے حوالے سے اخبار دا ہندو نے گشتی دستے کے ہاتھوں اتوار کی رات آر ایس پورہ سیکٹر میں ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوا کیا ہے۔

جموں بی ایس ایف میں تعلقات عامہ کے افسر سندھو نے دعوا کیا کہ ”بی ایس ایف کے جوانوں نے مشکوک حرکت کا مشاہدہ کیا اور (مبینہ) درانداز کو بین الاقوامی سرحد پار نہ کرنے کی بابت کئی بار وارننگ دی لیکن وہ تیزی سے سرحدی باڑ کی طرف دوڑتی رہی جس کے بعد بی ایس ایف گشتی ٹکڑی نے اُس پر فائرنگ کر کے اُسے ہلاک اور اس طرح دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس واقعے کی ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہو پائی ہیں۔

 

ٹیگس