Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کسان رہنما نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر کسانوں کے مطالبے پورے نہیں ہوئے تو وہ پھر سے تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صوبوں میں جانے سے روک پانا نا ممکن ہے۔

ایک پرائیویٹ چینل نے جب ان سے اگلے سال یوپی میں اسمبلی الیکشن میں مشترکہ کسان محاذ کی طرف سے بی جے پی کی مخالفت کئے جانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آگے کیا ہوگا، ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنے حامیوں کو جلد ہی بتائیں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تین متنازعہ قانون کو واپس لئے جانے کے بعد کسان تحریک روک دی گئی ہے لیکن کسان لیڈروں کے اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔ مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں کسانوں کے اجلاس کا پروگرام ہے، جس کے بارے میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہمیں لوگ جہاں بھی بلاتے ہیں، ہم وہاں اجلاس کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 17 دسمبر کو تمل ناڈو اور 19 دسمبر کو مہاراشٹرا کے وردھا جا رہے ہیں۔

پیر کے روز راکیش ٹکیت نے کہا تھا کہ کسان 15 دسمبر تک دہلی کی سرحدوں پر اپنی تحریک کی جگہہ کو پوری طرح خالی کر دیں گے۔

 

ٹیگس