Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نکسلیوں سے انکاونٹر میں 6 ماونواز ہلاک

تلنگانہ میں نکسلیوں سے انکاونٹر میں اب تک 6 ماونوازوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ہندوستانی میڈیا کای رپورٹوں کے مطابق تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھاگودام ضلع کے پیسالا پاڈو جنگلاتی علاقہ میں آج پیر کی علی الصبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولہ باری میں چار خواتین سمیت کم سے کم 6 نکسلی مارے گئے ۔

بھدرادری کوٹھاگودام کے ایس پی سنیل دت نے بتایا کہ تلنگانہ گرے ہاونڈرس اور نکسلیوں کے درمیان انکاونٹر ہوا ۔ ایس پی نے بتایا کہ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقہ میں کستارام پی ایس سرحد کے جنگلاتی علاقہ میں انکاونٹر میں چھ نکسلی مارے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور ہم حالات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ٹیگس