Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں امیکرون کے معاملات میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چھے سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں اومیکرون سے متاثرین کی تعداد پانچ سو اٹھہتر ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ تعداد دہلی میں ہے۔

دہلی میں اس نئے ویرینٹ میں مبتلا افراد کی تعداد ایک سو بیالیس ہوگئی ہے جبکہ مہاراشٹرا میں ایک سو اکتالیس اور کیرالہ میں یہ تعداد ستاون ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں امیکرون سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک پانچ سو اٹھہتر معاملے درج ہوچکے ہیں جن میں سے ایک سو اکیاون لوگ امیکرون کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

ہندوستان کی بیس ریاستوں میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ گووا میں ایک آٹھ سالہ بچہ امیکرون میں مبتلا پایا گیا ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ کے مزید چھے ہزار پانچ سو کیسز سامنے آئے جبکہ اسی مدت میں تین سو پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ادھر آسٹریلیا سے خبر ہے کہ امیکرون سے وہاں پہلی موت واقع ہو گئی۔ آسٹریلیا میں اومیکرون سے موت کا یہ واقعہ نیوساؤتھ ویلز کا ہے۔

ٹیگس