ہندوستان کی سرحد پر چینی فوجیوں کی تعیناتی
Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
چین نے ہندوستان سے ملنے والی اپنی سرحد پر دسیوں ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ہندوستان کی لداخ سرحد پر اپنے ساٹھ ہزار فوجیوں کو تعینات کر دیا۔ اس سرحد پر ہندوستانی فوجی بھی تعینات ہیں۔چین نے مشترکہ سرحدوں پر بنیادی تعمیرات منجملہ سڑک بنانے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔
چین ہندوستان سے ملنے والی سرحدوں پر اپنے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ دو ہزار تین سے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اختلافات کو لے کر مذاکرات ہوئے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان سن دو ہزار بیس میں لداخ کی سرحد پر جھڑپ بھی ہوئی تھی جس میں دونوں طرف کے دسیوں فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔