Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا ایک بار پھر پھیلاؤ

ہندوستان میں کورونا نے ایک بار پھر وحشتناک شکل اختیار کرلی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے ایک لاکھ سے نیچے چلی گئی تھی لیکن اب دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اٹھاون ہزار ستانوے نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی تئیس ریاستوں میں دو ہزار ایک سو پنتیس لوگ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اومیکرون سے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹر میں چھے سو ترپن بتائی گئی ہے۔ دوسرے نمبر پر ہندوستان کا قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں اومیکرون سے متاثرین کی تعداد چار سو چونسٹھ اور تیسرا نمبر کیرالا کا ہے جہاں کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرین کی تعداد ایک سو پچاسی ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اومیکرون سے متاثر ہونے والوں میں سے آٹھ سو اٹھائیس افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس