ہندوستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 55 لاکھ سے زائد کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ٹیکہ کاری 168.47 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج جمعہ کو بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 55 لاکھ 58 ہزار 760 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 168 کروڑ 47 لاکھ 16 ہزار 68 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے ایک لاکھ 49 ہزار 349 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 35 ہزار 569 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.42 فیصد ہے۔ یہ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 9.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ دریں اثنا دو لاکھ 46 ہزار 674 افراد کووڈ سےصحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر 4 کروڑ ایک لاکھ سات ہزار 414 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریکوری ریٹ 95.39 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 16 لاکھ 11 ہزار 666 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 73.58 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔