Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم، 2 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سری نگر کے زکورہ علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عسکریت پسند سری نگر کے زکورہ علاقے میں ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے دعوی کیا کہ زکورہ سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) سے وابستہ دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریزکریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے ۔

ٹیگس