افغانستان کے لئے ہندوستانی گندم کی زمینی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی جانب سے دی جانے والی پچاس ہزار ٹن گندم کی پہلی کھیپ پاکستان کے راستے افغانستان کے لئے روانہ ہو گئی۔
حکومت ہندوستان کی جانب سے افغان عوام کے لیے دی جانے والے گندم کی پہلی کھیپ نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران روانہ کی گئی جس میں افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
ڈھائی ہزار ٹن گندم کی یہ کھیپ درجنوں ٹرکوں کے ذریعے واگھہ بارڈر سے پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائی جائے گئی۔ پاکستان اور ہندوستان نے حال ہی میں زمینی راستے سے افغانستان کے لیے گندم کی فراہمی پر اتفاق کیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کی حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد اس ملک کے عوام کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔
ہندوستان نے کچھ عرصہ قبل بھی افغان عوام کے لیے پچاس ہزار ٹن گندم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔