کشمیرمیں تصادم، 2 عسکریت پسند جاں بحق
Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
شوپیاں تصادم کے بعد سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔
ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں کے امشی پورہ میں تصادم آرائی کے دوران عسکریت پسندوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔
اس دوران سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع سے لشکر طیبہ کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے سے گولہ بارود سمیت دیگر دھماکہ خیز اشیا بھی برآمد کیا گیا ہے۔