Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • یوکرین میں کوئی بھی ہندوستانی شہری یرغمال نہیں، ہندوستان

ہندوستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یوکرین میں کچھ ہندوستانی طلبا کو یرغمال بنالیا گیا ہے

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا ہے کہ ہمیں یوکرین میں ہندوستانی طلبا کو یرغمال بنائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے -

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ یوکرین میں ہندوستانی سفارتخانہ وہاں مقیم ہندوستانی شہریوں اور طلبا سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی حکومت کے تعاون سے زیادہ تر ہندوستانی طلبا خارکیف شہر سے نکل چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یوکرینی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ہندوستانی طلبا کو خارکیف سے نکال کر مغربی علاقوں تک پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائیں۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم یوکرین کے ہمسایہ ملکوں منجملہ روس ، رومانیہ ، پولینڈ ، ہنگری، سلواکیا اور مولڈاوا کے ساتھ بھی تعاون کررہے ہیں اور اب تک بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کو یوکرین سے نکالا جاچکا ہے۔

ٹیگس