Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • روسی وزیر خارجہ اہم دورے پر نئی دہلی پہنچے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خام تیل کی فروخت، روپیہ و روبل میں ادائیگی اور ہتھیاروں کے سودے کے بارے میں اہنے ہندوستانی ہم منصب جے شنکر سے بات چیت کے لیے جمعرات کی شام نئی دہلی پہنچے۔

یوکرین کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز کے بعد سے کسی اعلیٰ روسی سیاست دان کا ہندوستان کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شام 6 بجے دہلی پہنچ گئے۔ لاوروف جمعے کی سہ پہر اپنے ہندوستانی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف خام تیل کے لیے روپیہ اور روبل میں ادائیگی کے طریقہ کار پر گفتگو کرنے کے لئے ہندوستان پہنچے ہیں، یہ تجویز ہندوستان نے دی ہے کیونکہ امریکی قیادت میں روس پر عائد پابندیوں اور روس کے کچھ بینکوں کو  SWIFT سے نکال دیا گیا ہے۔

نئی دہلی رعایتی شرح پر روسی تیل خریدنے کے خلاف نہیں ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آر بی آئی کے سینئر حکام روپیہ-روبل میں ادائیگی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے روسی ہم منصبوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی ہندوستان پر مغرب اور اس کے اتحادیوں کا دباؤ رہا ہے کہ وہ روس کے خلاف سخت موقف اختیار کرے۔

ٹیگس