Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستانی حکومت نے 22 یوٹیوب چینل بند کئے

حکومت ہندوستان نے 22 یوٹیوب چینلوں کو بند کردیا ہے، جن پر ملک کی سیکورٹی سے متعلق غلط اطلاعات دینے اور افواہیں پھیلانے کا الزام ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ جن بائیس یوٹیوب چینلوں کو بلاک کیا گیا ہے ان کے مجموعی طور پر دوارب چھے سوملین ناظرین اور فالوور تھے

ہندوستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے گذشتہ برس دسمبراور جنوری کے مہینے میں بھی اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب سمیت کئی سوشل میڈیا نیوزچینلوں اوربعض فیس بک اکاؤنٹ بند کردیئے تھے۔

ہندوستان نے  گوگل اور فیس بک کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے ہیں


 

ٹیگس