Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  •  روس کے ساتھ اتحاد پر ہندوستان کو امریکہ کا انتباہ

امریکہ نے روس کے ساتھ اتحاد پر ہندوستان کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کو روس کے ساتھ اتحاد کی بابت ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کو معلوم ہونا چاہئے کہ روس کے ساتھ اس کی اسٹریٹیجک صف بندی کے نتائج اہم اورطویل المیعاد ہوں گے ۔

وائٹ ہاؤس کی قومی اقتصادی کونسل کے سربراہ برائن ڈیز نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے تعلق سے ہندوستان کے ردعمل نے امریکی حکام کو مایوس کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی روس سے قربت کی بابت ہندوستان کو انتباہ دیا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں یوکرین جنگ کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان یوکرین جنگ کا مخالف ہے اور تنازعے کے حل کے لئے سفارتکاری پرزور دیتا ہے لیکن ماسکو نئی دہلی کا سب سے بڑا اقتصادی شریک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان روس کے ساتھ اپنے اقتصادی روابط کا استحکام چاہتا ہے۔

ٹیگس