Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • دہلی میں انہدامی کارروائی پر دو ہفتے کی روک

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں گھروں اور دوکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی پر آئندہ دو ہفتے کے لئے روک لگادی ہے۔

ہندوستان کی سپریم کورٹ میں دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کے بعد مبینہ طور پر مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو بلڈوزر سے منہدم کرنے کی کارروائی پر بدھ کو فوری طور پر روک لگاتے ہوئے جمعرات کو معاملے کی سماعت کی-

 جمعیت علمائے ہند کی درخواست پر ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ جہانگیرپوری علاقے میں لوگوں کے مکانات اور دوکان منہدم کئے جانے کے اقدامات کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی۔

سپریم کورٹ نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ بدھ کو انہدامی کارروائی کو فوری طور پر روک دئے جانےکے عدالتی آرڈر کے بعد بھی مکانات اور دوکانوں کو منہدم کیا جاتا رہا ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم نہ ماننے کا بھی نوٹس لے گی ۔

 جہانگیری پوری میں انہدامی کاروائی پر عدالت نے دہلی پولیس،  ایم سی ڈی اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔

 پچھلے دنوں مدھیہ پردیش ، گجرات اور دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کے کہنے پر غیر قانونی تعمیرات کے بہانے فساد زدہ علاقوں میں لوگوں کے مکانات اور دوکانوں کو بلڈوزروں سے مہندم کیا گیا، جن میں زیادہ تر مسلمانوں کے مکانات اور دوکانیں شامل ہیں-

ہندوستان میں بیشتر حلقوں کی جانب سےمقامی حکومتوں کی اس کارروائی پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ مسلمانوں ڈرانے کی سازش ہے۔ 

 

ٹیگس