حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور فرقہ وارانہ کشیدگي میں کمی ، طوفان الاقصی کے اہم نتائج میں سے ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ہندو سماج کو پرتشدد اور جھوٹا کہنے کی مذمت کی اور کہا کہ مسٹر گاندھی کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے ان کا وقار اور سیاست کی سطح گر گئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ہونے والے تشدد پر اتراکھنڈ کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ ہلدوانی تشدد ریاستی حکومت کی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش ہے۔
حال ہی میں برقعے والی خواتین کی دادا گیری کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو ایک بس میں برقع والی کچھ خواتین کا تھا جو مبینہ طور پر ایک ہندو خاتون سے جھگڑا کر رہی تھیں لیکن یہ سچائی نہیں تھی۔ اب سچائی بھی سامنے آ گئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی ایک مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے لگا نے اور فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کی کوشش پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہریانہ کے نوح میں بھڑکی فرقہ وارانہ تشدد کی آگ گروگرام تک پھیل چکی ہے اور مسلم خاندان بالخصوص تارکین وطن خاندان خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔
واقعہ کے ایک دن بعد بھی حالات سخت کشیدہ ہیں اور پولیس نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس یکطرفہ کارروائی کر رہی ہے اور کم عمر لڑکوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا۔
ہندوستان کی شورش زدہ ریاست منی پور میں حکام نے 3 مئی کو نسلی فسادات کے بعد پہلی بار ریاست میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد کی تھی، جس میں وقتاً فوقتاً توسیع ہوتی رہی ہے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ریاست منی پور کے فسادات سے متاثرین کی حالت قابل رحم بتائی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی تردید کی ہے۔