Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین یورپ کے خطرے کی گھنٹی ہے: ہندوستان

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ کو یورپ کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے رائیسینا ڈائیلاگ دوہزار بائیس کے اجلاس میں یوکرین جنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جنگ یورپ کے لئے ایک انتباہ اور خطرے کی گھنٹی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جو کچھ ایشیا میں رونما ہوا ہے، خاص طور پر حالیہ دس برس کے دوران اس علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کا یورپ کو گہرائی سے جائزہ لینا چاہئے۔
ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اس سے پہلے بھی بارہا اپنا یہ موقف واضح طور پر بیان کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان ڈپلومیسی کی جانب واپسی پر یقین رکھتا ہے۔
ایس جے شنکر نے ایشیا کے اہم تغیرات بالخصوص افغانستان کی تبدیلیوں کے تئیں یورپ کی بے اعتنائی اور خاموشی کو افسوسناک بتایا ۔ انھوں نے کہا کہ اہم بین الاقوامی تغیرات کے تعلق سے ملکوں کو منصفانہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔

ٹیگس