May ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم ، تین عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں ایک تصادم میں ایک پولیس اہلکار اور تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ بدھ کو یہ تصادم ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں ہوا ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار اور تین عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ۔ پولیس نے جائے تصادم سے اسلحہ ، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک تصادم جاری تھا اور پولیس سے دو نے تین عسکریت پسندوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کا دعوی کیا ہے۔

ٹیگس