کشمیر میں تصادم مزید 4 عسکریت پسند جاں بحق
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 مختلف واقعات میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید مزید 4 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے دعوی کیا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد درمیانی شب کو سری نگر کے صورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا اونتی پورہ میں میں بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کل رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔
سیکورٹی نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔