May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان دوست اور ضرورت مند ملکوں کے لئے گندم کی برآمدات جاری رکھے گا

ہندوستان دوست اور ضرورت مند ملکوں کے لئے گندم کی برآمدات جاری رکھے گا۔

ہندوستان نے اپنی غذائی سیکورٹی کے بارے میں تشویش کے بنا پر گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی ۔

ہندوستان کی جانب سے گندم کی برآمدات اچانک روک دیئے جانے کے باعث اس ملک کی بندرگاہوں سے گندم کی برآمدات معطل ہوگئیں تاہم ہندوستان کے وزیرتجارت و صنعت پیوش گوپال نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پڑوسی اورضرورت مند ملکوں کو گیہوں کی برآمدات جاری رکھیں گے ۔

پیوش گوپال نے کہا کہ ہندوستان پرائیویٹ سیکٹر پرگندم کی برآمدات کی پابندی عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ اس سے بلیک مارکیٹ کے ایجنٹوں کو فائدہ پہنچےگا اور ضرورت مند ملکوں کو کوئی مدد نہیں ملے گی ۔

اگرچہ ہندوستان گندم کی عالمی منڈی میں ایک ذیلی کھلاڑی ہے تاہم اس کی جانب سے برآمدات پر پابندی کے باعث عالمی منڈی میں اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی عالمی منڈی میں گندم اور دوسرے غلات کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ گندم کی برآمدات پر پابندی سے قبل ہندوستان نے رواں سال میں دس ملین ٹن برآمدات کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ٹیگس