پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف ہندوستان میں مظاہرے، عام ہڑتال
پیمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف ہندوستان کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
سحر نیوز/ہندوستان: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف جمعہ کو دہلی کی تاریخی جامع مسجد سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس تک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے شرما اور نوین کے خلاف نعرے لگائے۔ طلباء نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 7 کے باہر احتجاج کیا اور متنازعہ ریمارکس کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں بی جے پی ترجمان کی گستاخی کے خلاف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سری نگر میں جمعے کے روز بازار بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل جاری رہی۔ بٹہ مالو، لالچوک میں تاجروں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور گستاخی کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یو این آئی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سری نگر کے بازاروں میں جمعے کو تمام دکانت بند رہیں۔