Jun ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ، دو کی موت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہانگل گنڈ کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے دعوی کیا کہ جمعرات کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کوکر ناگ کے ہانگل گنڈ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران علاقے میں موجود عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ کچھ عرصے تک جاری رہنے والی اس مبینہ جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ کوکر ناگ تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت جنید اور باسط بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے۔

ٹیگس