Jun ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے گندم کی برآمدات

حکومت ہندوستان ، گندم کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے اب تک دنیا کے مختلف ملکوں کو اٹھارہ لاکھ ٹن گندم برآمد کر چکی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیرخوراک سوڈانشو پانڈے نے بدھ کو کہا کہ حکومت ہند، انسان دوستانہ بنیاد پر پڑوسیوں اور دیگر ممالک کو جنھیں غذائی قلت کا سامنا ہے، گندم سمیت غذائی غلاّت کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
سوڈانشو پانڈے نےکہا کہ حکومت ، تیرہ مئی سے بنیادی اشیاء کی آزادانہ  برآمدات  کو کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے بعد سے مختلف ممالک کے لئے اب تک اٹھارہ لاکھ ٹن گندم برآمد کرچکی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت ہندوستان نے رواں مہینے میں افراط زر اور اپنی غذائی سیکورٹی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے گندم کی برآمدات ممنوع قرار دے دی تھی تاہم بعد میں اعلان کیا کہ ضرورت مند ممالک کے لئےبرآمدات جاری رہے گی۔
ہندوستان کی گندم کی  برآمدات عالمی تجارت کا تقریبا ایک فیصد ہے 
ہندوستان نے افغانستان ، بنگلادیش ، بھوٹان، مقبوضہ فلسطین، انڈونیشیا ، ملیشیا، نیپال، عمان، فلپائن ، قطر ، جنوبی کوریا ، سری لنکا ، سوئیٹزرلینڈ، تھائی لینڈ ، متحدہ عرب امارات ، ویتنام اور یمن کوگندم  برآمد کیا ہے۔

ٹیگس