Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کا اقتدار ایکناتھ شندے کے ہاتھ میں آگیا

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں شیو سینا سے بغاوت کرنے والے گروپ کے لیڈر ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے لیڈر دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلی بننے کی قیاس آرائیوں کے درمیان انہوں نے خود ایک ناتھ شندے کا اعلان کیا اور کہا کہ بی جے پی ان کی حمایت کرے گی۔ حلف اٹھانے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ایکناتھ شندے نے پارٹی میں اپنے مخالف اقدام کی وجوہات بیان کیں۔

 اس سے قبل مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

 ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت کی سپریم کورٹ نے ان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت دی۔ اُدھو ٹھاکرے نے اپنے آن لائن خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ نہ صرف وزارتِ اعلیٰ بلکہ قانون ساز کونسل سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں ورنہ ’کل یہ مخالفین کہیں گے کہ انہوں نے شیو سینا کے بال ٹھاکرے کے بیٹے کو اقتدار سے ہٹا دیا۔‘ انہوں نے ساتھ دینے پر انڈین نیشنل گانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹیگس