Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے شہر اودے پور میں کرفیو میں نرمی

ہندوستان کی ریاست راجستھا ن کے شہر اودے پور میں جاری کرفیو میں اتوار کو دس گھنٹے کی نرمی کی گئی ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق  ریاست راجستھان کے شہراودے پورمیں کنہیا لال قتل کیس کے بعد مختلف تھانہ حدود میں نافذ کرفیو میں اتوار کو  چھٹے دن دس گھنٹے کی نرمی کی گئی۔

 اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو کرفیو میں صبح آٹھ بجے سے چھے بجے تک نرمی کی گئی۔
اس دوران لوگوں کو ان علاقوں میں کھلی دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے دیکھا گیا۔

کرفیو میں نرمی  کے دوران بازار کھلنے کی وجہ سے کافی چہل پہل نظر آئی۔
واضح رہے کہ اٹھائیس  جون کو ہندوستان کے شہراودے پور میں خود کو مسلمان کہنے والے  دو انتہا پسندوں  نے تیز دھار اسلحے سے کنہیا لال نامی ایک ہندو درزی کا  بہیمانہ انداز میں قتل کیا تھا۔  مذکورہ انتہا پسندوں کے اس انسانیت سوز اقدام کی ویڈیو بنا کے وائرل کی تھی ۔ اس واقعے کے بعد شہر اودے پور میں کشیدگی پھیل گئی تھی جس کے پیش نظر حکومت نے متاثرہ تھانہ  کے علاقوں میں کرفیو لگادیا تھا۔ 

اس وحشیانہ تشدد کی ہندوستانی مسلمانوں کے سبھی طبقات ، مسلم دانشوروں ، سیاستدانوں اور مذہبی رہنماؤں نے سخت ترین الفاظ میں مذمت اور ملزمین کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس